لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سابق کپتان راشد لطیف نے پی ایس ایل مالکان کو لیگ کی تمام انعامی رقم کرونا وائرس کے لئے مختص کرنے کا مشورہ دیدیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی انعامی رقم کو کرونا وائرس کی امدادی رقم میں استعمال کر لینا چاہیے، مجھے امید ہے کہ اس آزمائش کی گھڑی میں پی ایس ایل مالکان ایک بار پھر قوم اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔