لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اولمپک کونسل آف ایشیا نے آئی او سی کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ او سی اے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم کی جانب سے اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم دنیا بھر میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا کہ ایک ایسا فیصلہ کیا جاتا جو کھیل اور کھلاڑی کے لیے محفوظ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی او سی اور میزبان جاپان کے منتظمین کی جانب سے فیصلے میں تاخیر کی گئی کہ کسی نہ کسی طریقے سے موجودہ صورتحال میں بہتری آ جائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا اور گیمز کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنا پڑا ہے۔ ہم آئی او سی کے اس فیصلے کے ساتھ ہیں۔