لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کراٹے ٹیم کی کھلاڑی کلثوم ہزارہ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے محفوظ رہنے کے لیے میری شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی گھروں میں رہیں اور اپنے بچوں کو بھی گھروں میں رکھیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کلثوم ہزارہ کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے محفوظ رہنے کا بہتریں ذریعہ بھی ہی ہے کہ ہم احتیاط کریں اور حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایت پر عمل کریں۔
شہری بچوں کیساتھ گھر وں میں رہیں : کلثوم ہزارہ
Mar 25, 2020