سابق ترکش فٹبالر فاتح تریم کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ترکش فٹ بال کے سابق معروف کھلاڑی فاتح تریم جو اس وقت استبول کلب گلاٹسارے کے منیجر ہیں ، کا نوول کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔تریم نے ٹوئٹر پر کہا کہ ٹیسٹ کرونا وائرس کے حوالے سے مثبت آیا ہے ، میں ہسپتال میں محفوظ ہاتھوں میں ہوں ، پریشانی کی ضرورت نہیں ، امید ہے میں جلد سے جلد دوبارہ آپ کیساتھ رابطے میں ہوں گا۔’’شہنشاہ‘‘ کے نام سے مشہور 66سالہ تریم ترکی کے سابق قومی فٹبال سربراہ ہیں جنہوں نے (1996-2000,2000-2004ء اور 2011-2013ء ) تین مختلف مواقع پر گلاٹسارے کی کوچنگ کی۔انہوں نے دسمبر2017ء میں چوتھی مدت کے لئے فرائض سنبھالے تھے

ای پیپر دی نیشن