لاہور(سپورٹس ڈیسک )انڈین پریمیر لیگ کیلئے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔بھارت سمیت پوری دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پٹ کمنز،سٹیوسمتھ،ڈیوڈوارنر،گلین میکسول سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل معاہدے کر رکھے ہیں، ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ دے سکتے ہیں، آئی پی ایل میں کھیلنا یا نہیں، اس کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان
Mar 25, 2020