قومی کرکٹر حیدر علی نے گھر میں پریکٹس شروع کردی

Mar 25, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی دکھا کر شائقین کرکٹ اور سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں آنے والے نوجوان کھلاڑی حیدر علی نے اپنے گھر میں ہی پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اپنے گھر میں پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو سوشا میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں نوجوان کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک بال کو رسی کے ساتھ باندھ کر اپنے گھرمیں بیٹنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے اس ویڈیو کو جاری کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کھلاڑی اپنے گھر میں رہ کر اپنی پریکٹس اور فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

مزیدخبریں