لاہور(سپورٹس ڈیسک) آرسینال اور بارسلونا کے سابق فٹبالر اور بیلا روس کے الیگزینڈر ہلیب نے انکشاف کیا ہے کہ بیلا روس میں کرونا وائرس کی کوئی احتیاط نہیں کی جارہی اور تمام فٹ بال میچز شیڈول کے مطابق جاری ہیں ۔ کوئی بھی کرونا وائرس سے احتیاط نہیں کررہا اور سیزن کے تمام میچز جاری ہیں ۔ اس کے باوجودکہ دنیا میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں کوئی کرونا وائرس کی پراہ نہیں کر رہا ہے ۔ یورپیئن فٹبال لیگ سمیت کئی ٹورنا منٹس ملتوی کر دیئے گئے البتہ بیلاروس میں سب کچھ جاری ہے ۔ یوئیفا نے میچز ملتوی کرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ بیلا روس میں کسی کا کرونا وائرس کی پرواہ نہ کرنا خطرناک ہے ۔ زیادہ سے زیادہ ایک یا دو ہفتے مقابلے ہونگے پھر بھی ملتوی کرنے پڑیں گے ۔ میرے خیال میں ہمارے صدر اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ وائرس سے کیا ہوسکتا ہے ۔ کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی ہیں ۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ اٹلی اور سپین میں کیا ہو رہا ہے ‘یہ کچھ اچھا دکھائی نہیں دیتا ہے ۔ ہمارے ملک میں لوگ اور صدارتی انتظامیہ شاید سمجھتے ہیں کہ جو کچھ خبروں میں ہے وہ غلط ہے ۔ یہاں کے طلباء اور نوجوان طبقہ بھی یہی سمجھتا ہے ۔ میں فیملی کے ساتھ گھر پر ہوںمگر جب باہر نکلتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ سب کچھ معمول کے مطابق چل رہاہے ۔ گلیاں ‘بازار اور ریسٹورنٹس اسی طرح ہی مصروف ہیں۔ دنیا اب بیلاروس فٹ بال لیگ کو دیکھ رہی ہے ۔ ہر کوئی ٹی وی پر جائے اور ہمیں ہی دیکھے ۔ جب نیشنل ہاکی لیگ کا سیزن ختم ہو اتو کھلاڑی روس میںآئس ہاکی کھیلنے چلے گئے ۔ ہوسکتا ہے کہ لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو یہاں کھیلنے کیلئے آجائیں ۔ یورپ میںصرف یہی جگہ ہے جہاں کھیل ہو رہے ہیں ۔سب فٹ بال کھیل سکتے ہیں ۔ کم ازکم بیلا روس کی عوام اسی کھیل سے خوش ہوگی ۔