پی سی بی ہا ئی پرفارمنس سنٹر عارضی قیام گاہ میں تبدیل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈنے کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر کو پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے عارضی قیام گاہ میں تبدیل کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ حکومت کی درخواست پر حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کو پیرا میڈیکل سٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ بنادیا ہے جہاں ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم عارضی ہسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والاعملہ قیام کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے پیرا میڈیکل سٹاف ہمارے ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں شامل تمام افراد اپنی جان خطرے میں ڈال کر کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا شہریوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ پی سی بی ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اپنے سٹیٹ آف دی آرٹ حنیف محمدہائی پرفارمنس سنٹر کراچی کو عارضی قیام گاہ میں بدل رہا ہے تاکہ ایکسپوسنٹر کراچی میں قائم عارضی ہسپتال میں ذمہ داریاں نبھانے والاپیرا میڈیکل سٹاف مزید جاں فشانی کے ساتھ فرائض انجام دے سکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...