اسلام آباد (اے پی پی) ملک سے برتنوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بنک کے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2020 ء تک کی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو 62.67 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.80 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں برتنوں کی برآمدات سے ملک کو 58.14 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا ۔فروری کے مہینہ میں برتنوں کی برآمدات سے 7.85 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایاگیا، گزشتہ سال فروری میں 7.06 ملین ڈالر لاگت کے برتن برآمد کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملک کے تجارتی خسارے میں مجموعی طورپر26.06 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس عرصہ میں پاکستان کے تجارتی خسارے کا حجم 15.87 ارب ڈالر رہا ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 21.46 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
رواں مالی سال کے دوران برتنوں کی برآمدات میں اضافہ
Mar 25, 2020