اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز، ملا جُلا رجحان موجود،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1060 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کے اغاز پر آج ملا جُلا رجحان موجود ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 564 پوائنٹس پر ہوا۔ آغاز میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا ۔تاہم جلد ہی یہ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 223 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 28 ہزار 787 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ۔تاہم جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1060 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 27 ہزار 504 کی سطح پر آ گیا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 43,280,713 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,755,285,915 بنتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 3 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں موجود ہے اور انڈیکس 27 ہزار کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن