لاہور(کلچرل ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازنعیم خان اور شہزاداقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سینمائوں میں فلم ریلیزکرنے کے لئے فلم ڈسٹری بیوٹرزنئے فلمسازوں کی فلم لگانے کے لئے ہم سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈکرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی بڑی مشکل سے اچھی فلم بنانے کی کوشش کرتے ہیں ،اور موجودہ دورمیں انڈسڑی کی بحالی کے لئے اپنا سرمایہ لگاتے ہیں لیکن ہمیں ڈسٹری بیوٹرزکی طرف سے لاکھوں روپے کی ڈیمانڈکا سن کربہت افسوس ہوا ہے کہ ایک توہم فلم پر پیسہ لگائیں دوسرا ان ڈسٹری بیوٹرزکی لاکھوں روپے کی ڈیمانڈزپوری کریں یہ ناممکن ہے،نعیم خان نے کہا کہ اس وقت فلم ریلیزکرنا ہی سب سے بڑامسئلہ ہے،مارکیٹ میں انویسٹرہی نہیںہیں،ہم اچھی فلم بنائیں تواس کومکمل شودیا جائے ،توفیصلہ عوام کریں کہ کون سی فلم بہترہے اور کون سی نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم باقاعدہ طورپرپاکستان فلم پروڈیوسرایسوسی ایشن کے ممبرہیں،چیئرمین میاں عبدالرشیدکو پروڈیوسرزکے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا ،فلمساز واداکار شہزاداقبال نے کہا کہ ہم بڑی مشکلوں سے فلم شوٹ کرکے سینما گھروں میں لاتے ہیں،ہماری فلموں کوباقاعدہ سینما ئوں میں شونہیں دیئے جاتے،انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کی طرح بڑی کاسٹ اور بڑے بجٹ کے ساتھ فلم نہیں بنا سکتے،توکیا ہم فلمیں بنانا بندکردیں،فلم کوجب ریلیزکرنے کے لئے ڈسٹری بیوٹرزکے پاس لایا جاتا ہے توہم سے ڈسٹری بیوٹرزلاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ،ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے کیوں ناروا سلوک کیا جاتا ہے،ہمارا چیئرمین میاں عبدالرشیدسے مطالبہ ہے کہ ہمارے تحفظات کو یقینی بنایا جائے ،اور اس بات کا کوئی حل نکالا جائے۔
ڈسٹری بیوٹرزفلم سینمائوں میں لگانے کے لاکھوں مانگتے ہیں، فلمسازسر اپا احتجاج
Mar 25, 2020