پاکستان پوسٹ کا بڑ ا فیصلہ ، پنشنروں کی ماہانہ پنشن گھروں پر پہنچائی جائے گی

سوہاوہ ( نامہ نگار ) مہلک بیماری ’’کورونا وائرس ‘‘ کے پھیلائو کو روکنے کے لئے محکمہ ڈاک پاکستان ( پاکستان پوسٹ ) کے بڑے فیصلے کے مطابق موجودہ ماہ مارچ کی پنشن پنشنروںکو ان کے گھروں میں پہنچائی جائے گی تا کہ ڈاکخانوں میں افراد کا اجتماع نہ ہونے پائے ۔ اس سلسلے نواحی میں ڈاکخانہ پڑی درویزہ کی طرف سے تمام مساجد میں اعلان کرایا گیا کہ آج سے پنشنر حضرات اپنی پنشن کی کاپیاں ڈاکخانہ میں جمع کرائیں تا کہ ماہانہ پنشن معمر مردو خواتین کو ان کی رہائش پر پہنچانے کے انتظامات بر وقت کیے جا سکیں ۔ یہ اقدام صرف پڑی درویزہ میں نہیں ہوا بلکہ گردونواح کے تمام ڈاکخانوں دئیوال ، پھلڑے سیداں وغیرہ تمام ڈاکخانوں میں برابر کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...