ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سی این جی اورپیٹرولیم ایسوسی ایشن تحصیل ٹیکسلاکے صدر،راجہ ربنوازگوجرخانی نے کروناوائرس سے بچاوکیلئے حکومتی اقدامات اورفیصلوںکووقت کی اہم ضرورت قراردیا،انہوںنے کہاکہ کر وناوائرس کے اثرات سے عوامی رش کم سے کم رکھنے کے باعث قابوپایاجاسکتاہے،حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں،انہوںنے وزیراعظم عمران خان کی پر یس کانفرنس پربھی اطمینان کا اظہا رکیا ، جس میں انتہا ئی حوصلہ افزاء گفتگوکی گئی،ا ورعام دیہاڑ ی دارمزدورطبقہ سمیت تمام طبقہ کے لوگو ںکی مشکلات اورضروریات کاخصوصی خیال رکھاگیا۔ پیٹر ولیم کی قیمتوںمیںکمی کے حوا لے سے بھی جواعلانات کیئے گئے ،ہم حکومتی ہدایات کی مکمل پابندی کرتے ہوئے عوام کوریلیف دینے کے کام میںبڑھ چڑ ھ کر حصہ لینگے ،او ر کروناوائرس کے ممکنہ اثرات سے عو ام کوبچانے میں جوبھی عملی اقد امات ہوسکے،ہماری ہر طرح کی کاوشیں معاونت کی صورت میں حاضرہونگی۔