چمڑے کی اشیاء کی برآمدات میں 11.17 فیصد اضافہ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک سے چمڑے کی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 11.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بنک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطا بق جاری مالی سال کے ابتدائی 8ماہ میں چمڑے کی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 361.92 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 11.17 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چمڑے کی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 354.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا، اس عرصہ میں لیدرگارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 13.55 فیصد رہی اوراس کی برآمدات سے 198.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا گیا۔اسی طرح چمڑے کے دستانوں کی برآمدات سے ملک کو 155.28 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواہے۔

ای پیپر دی نیشن