پاکستان کی کابل میں ایک گوردوارہ پر گھناونے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت

Mar 25, 2020 | 18:56

ویب ڈیسک

 پاکستان نے کابل میں ایک گوردوارہ پر گھناونے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے حملوں کا کوئی سیاسی، مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں ہے اور ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔ترجمان نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے اس حملے میں زخمی ہونےوالوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ ترجمان نے افغانستان کے عوام کے ساتھ پاکستان کی پائیدار یکجہتی کا اظہار کیا۔

 عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، انہوں نے کہاکہ تمام عبادت گاہیں مقدس ہیں اور ان تمام مقدس مقامات کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں