سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ

Mar 25, 2020 | 23:30

چودھری اشرف

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ  نے اعلان کیا ہے کہ اس کےسنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس سلسلے میں پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔علاوہ ازیں، پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے  تک کے ملازمین اپنی ماہوار تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔پی سی بی بطور ادارہ تمام عطیات اکٹھا کرکے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں ڈالے گا۔ یاد رہے کہ  عالمی ادارہِ صحت کورونا وائرس کو ایک عالمی وباء قرار دے چکا ہے۔

مزیدخبریں