کراچی (اے پی پی) سیکرٹری بلدیات سندھ انجینئر سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات سندھ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، امن و استحکام اور کرونا وبا کے خاتمے کے لئے مناجات کی گئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید نجم احمد شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہر شخص انفردای ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے معاشرے کی بہتری اور بھلائی میں اپنا کردار ادا کرے اور اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری کے ساتھ سرانجام دے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے افسران اور تمام اسٹاف عوامی خدمت اور بہبود کو اپنا شعار بنائیں اور سرکاری کاموں کی ادائیگی میں کسی بھی طرح کی سستی یا کوتاہی سے پرہیز کریں۔
محکمہ بلدیات میں خصوصی دعائیہ تقریب ملکی سلامتی امن‘ کرونا کے خاتمے کیلئے دعاؤں کا اہتمام
Mar 25, 2021