منظوری لیے بغیر تعمیرکی گئی 17تجارتی عمارات سربمہر

Mar 25, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے انتظامیہ نے منظوری لئے بغیر تعمیرات کرنے پر17تجارتی عمارتوں کوسربمہر کردیا گیاہے۔جبکہ 245 مالکان کونوٹسزاور73مالکان کوشوکاز جاری کردئے گئے ہیں۔ سی ڈی اے بلڈنگ ریگولیشن 2020اور بلڈنگ بائی لاز کے تحت بغیر ادارہ ہذا سے منظوری لئے تعمیرات کرنے پر ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے شعبہ انفورسمنٹ کے تعاون سے سواں گارڈن زون5میں اسسٹنٹ کمشنر اور ریزرو پولیس کے ہمراہ اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشن کے تحت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے17تجارتی عمارات کو سر بمہر کر دیا گیا۔اس ضمن میں245مالکان گلبرگ گرین، بحریہ انکلیو،ایف سترہ،ای الیون،زون ٹو،جی ٹی روڈ،سواں گارڈن،ریورگارڈن، بحریہ فیز 6، ایکسپریس وے لہتڑار روڈ سمیت دیگر کونوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں