حکومت ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے:اعجازاحمدچوہدری 

Mar 25, 2021

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹراعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے عوام کے مسائل حل ہونگے، ان اضلاع میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے تک تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کے حکمرانوں نے نام نہاد منصوبوں کی آڑ میں صرف لوٹ مار کی ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی اداروں پر تنقید کرنے والوں کوشرم آنی چاہئے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

مزیدخبریں