راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں برسوں سے تعطل کے شکار ددوچھہ ڈیم پر 15 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اورحکومتی پالیسی کے مطابق کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبہ کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے ڈیم پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں چیف انجینئر پوٹھوہار معین قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) محمد شعیب، ایکسیئن سمال ڈیمز راولپنڈی مقبول احمد نے بھی شرکت کی۔