پاکستان ہماری پہچان اور ہمارے بچوں کامستقبل ہے نسیمہ ناز بلوچ

Mar 25, 2021

کراچی (اسپورٹس نیوز) وزیراعلیٰ سند ھ کے معاون خصوصی محترمہ نسیمہ ناز بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان اور ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔اور یہ ملک ہمارے آب و اجداد کی قربانیوں سے وجود مں آیا ہے اور اس کی حفاظت پاکستان کے بچے بچے پر فرض ہے۔ جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔ وہ کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں دوروزہ SBAپاکستان ڈے باکسنگ ایونٹ  کے فائنل مقابلوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی نسبت سے ہر سال لیاری میں مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ جو کہ خوش آئند ہے اس لئے حکومت سندھ انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔دو روزہ ایونٹ کے فائنل میں کل 19 مقابلے ہوئے جان پاکستان باکسنگ کلب نے یوتھ کلاس میں 3گولڈ اور فقیر کالونی نے جونیئر کلاس میں 2گولڈ لیکرپاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ میں پہلی اور کیماڑی باکسنگ ایسوسی ایشن نے مجموعی طور پر 3گولڈ اور 2سلور لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ دو روزہ مقابلوں میں کراچی کے 10باکسنگ کلب کے 91بباکسرز نے حصہ لیا نتائج یہ ہیں:بوائز کلاس38کلوگرام میں زبیر(FCBC)نے اصفہان (YLBC)کو 3-0سے۔ 40کلوگرام میں نصیر علی(PNBC)نے طبریز (YBBC)کو 2-1سے۔42کلوگرام میں حارث (SNBC)نے عزیر (YBBC)کو 2-1سے۔ 44کلوگرام میں فراز (YTBC)نے علی رضا (LLWC)کو 3-0سے ہرادیا۔ جونیئر کلاس 46کلو گرا م میں جنید LLWCنے شہباز YTBC))کو 2-1سے ۴۸کلو گرام میں عاقب (FTBC)نے حسنین (GFBC)کو 2-0سے۔ 50کلو گرام میں فراز MNBC)) نے حسند (YBBC)کو 2-1سے۔52کلو گرام میں عادل خان (KBC)نے عارف(YTBC)کو 3-0سے۔ 54کلو گرام میں رائد (KBC)نے مبین (DC)کو 3-0سے ہرادیا= یوتھ کلاس میں 49 کلو گرام میں احسن(PBC)نے گلزار(MNBC)کو 3-0سے۔52کلو گرام میں سمیر خان (PBC)نے اخراش خان (KBC)کو 3-0سے۔56کلوگرام میں (YBBC)عث،امادرمے تنارل (LLWC)کو کو 2-0سے۔64کلو گرا م میں محمد جواد (PBC)نے سلمان واسطی (DC)کو3-0سے 69کلو گرام میں حماد خان (DW)نے عزیز اللہ (DC)کو 2-1 سے۔75کلو گرام میں جواد (MNBC) نے نثار (PNBC)کو2-1سے سے ہرادیا۔ اس موقع پر اولمپلین ملنگ بلوچ، ساؤتھ کے صدر رسول بخش، سیکریٹری عبدالرزاق، نائب صدر مہر بخش کوچ، فتح محمد و دیگر موجود تھے، جبکہ ریفری ججز کے فرائض نواب علی، مراد بخش،عبدالرشید، فدا حسین، شیر محمد، رستم بلوچ، محمد خالد اور محمد اکبر نے انجام دیئے۔

مزیدخبریں