لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان میں قطر کے سفیر سے ملاقات کی۔جاوید آفریدی نے قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمان کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔ ملاقات کے دوران قطر میں کرکٹ لیگ کے حوالے سے جاوید آفریدی کا اظہار دلچسپی اور تبادلہ خیال کیا گیا۔