شرجیل خان کو فٹنس مسائل سے نجات دلانے کیلئے یونس خان میدان میںآگئے

Mar 25, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی سٹیڈیم میں ٹیم گرینز اور وائٹ کے پریکٹس میچ میں شرجیل خان جلد آوٹ ہونے کے بعد فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے متحرک نظرآئے۔  شرجیل خان بیٹنگ کوچ یونس خان کے ساتھ رننگ کرتے رہے۔ رننگ کے دوران یونس خان بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر کو فٹنس کی اہمیت پر مشورے دیتے بھی دکھائی دئیے۔

مزیدخبریں