تعمیراتی کمپنی نے کوہالہ روڈ میں ہماری زمین ڈال لی ہے

 مری(نامہ نگار خصوصی )محمد ریاض ولدفقیر محمد ساکن موضع دھلہ دونہی نے اسسٹنٹ کمشنر مری سے اپیل کی ہے کوہالہ روڈ بنانے والی تعمیراتی کمپنی نے ظلم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہماری جدی وراثتی زمین جس کی چوڑائی 40 فٹ اورلمبائی 1500 فٹ ہے بغیر کوئی معاوضہ کئے سڑک میں ڈال لی ہے اور اس اراضی میں موجود50 عددپھلدار درخت جو ہماراذریعہ معاش تھے جبراْ کاٹ لئے ہیں مذکورہ کمپنی کو ہم پر یہ ظلم کرنے کا کوئی حق نہ تھا تقریباً دوکنال ہماری زمین جو برلب سڑک اور50 پھلدار درخت جو ہماری آمدن کا ذریعہ تھے کا معاوضہ مبلغ ایک کروڑ روپے دلوائے جائیں۔ متاثرہ شخص کاکہنا ہے کہ پہلے مری میں تعینات دو اسسٹنٹ کمشنروں کو درخواستیں دی تھیں اور آفیسران نے موقع معائنہ بھی کیاتھا ان کی رپورٹیں بھی مرتب کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمین سلائیڈنگ کی زد میںآنے کا خدشہ ہے جسکے لئے محکمہ ہائی وے حفاظتی دیوار تعمیر کرے تاکہ شدید بارشوں کے باعث انکا مزید نقصان نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن