بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑجواب دینا ضروری ہے: ساجد کیانی

Mar 25, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)نوجوان سیاسی سماجی کاروبا ری شخصیت راجہ ساجد یوسف کیانی نے اپنے اخبا ری بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑجواب دینا ضروری ہے بھارت پاکستان کی طر ف بہنے والے دریائوں پر ڈیم بنا کر پاکستان کی سر سبز زمینوں کو بنجربنانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے اس حوالہ سے عالمی طاقتوں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ بھارت کس ہٹ دھرمی سے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

مزیدخبریں