پنڈی گھیب(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یو نیو رسٹی اٹک کے ریجنل ڈائریکٹر ملک ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جدید ذرائع ابلاغ ایل ایم ایس سسٹم کے ذریعے دوردراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جدت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کر رہی ہے جسکے تحت ورکشاپس اور اسائمنٹس کو آن لائن کر دیا گیا ہے طلبا کی سہولت کے لیئے ہفتے کے پانچ ورکنگ دنوں میں ہاٹ لائن نمبر کے ذریعے طلبا براہِ راست ریجنل ڈائریکٹر سے ٹیلی فون پر اپنے مسائل کے حوالے سے گفتگو کر سکیں گے اوپن یونیورسٹی سروسز کی فراہمی سے طلبا کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اٹک کیمپس کو روایتی انداز سے ہٹ کر جدید خطوط پر استوار کر دیا گیا ہے جس سے اب طلبا کو انکی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر ہونگی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سیلولر کمپنیوں سے معاہدات بھی کیئے جسکے تحت رجسٹرڈ طلبا کو انٹرنیٹ کے رعایتی پیکجز بھی فراہم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈگری کالج پنڈی گھیب کے دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل کوآرڈینیٹر پروفیسر حافظ عبدالغفار بھی موجود تھے۔
اوپن یونیورسٹی جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے تعلیم کے فروغ کیلئے کو شا ں ہے
Mar 25, 2021