کراچی(آئی این پی ) احتجاج اور ہنگامہ آرائی یس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان پر 3 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا ۔ بدھ کو کراچی کی ملیر کورٹ میں ایم نائن موٹر وے پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزمان کو جیل حکام نے پیش کیا۔ تفتیشی پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمان این آر او کیلئے نیب پر حملہ آور ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، عوام نے دیکھ لیا پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، ان کی ہنڈیاں چوراہے میں پھوٹ گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشتگرد ہیں، ہم اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں گے۔
احتجاج ، ہنگامہ آرائی کیس ، حلیم عادل شیخ ودیگرملزموںپر 3 اپریل کو فرد جرم عائد کی جائیگی
Mar 25, 2021