اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے برونائی دارالسلام کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔برونائی دارالسلام کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ریٹائرڈ بر یگیڈیئر جنرل داتومحمودسے جنہوں نے ان سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کو باہمی مفاد کیلئے اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستا ن اور برونائی دارالسلام کے درمیان مشترکہ اقدار اور یکساں مذہب پر مبنی گہرے اور شاندار تعلقات ہیں اور دونوں ملکوں میں عالمی امن و سلامتی کیلئے ایک جیسے جذبات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ بہت مضبوط ہے اور صدر نے دونوں ملکوں کو عوام کے درمیان رابطوں کے فروغ کے علاوہ اور ثقافتی وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا جس سے دونوں برادر ملکوں کو مزید قریب لانے میں بہت زیاد ہ مدد ملے گی۔
پاکستان او ربرونائی کو باہمی مفاد کیلئے تجارتی تعلقات کوبہتر بنانا ہو گا،عارف علوی
Mar 25, 2021