ملتان (سپیشل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے آستانہ عالیہ نوریہ کے سالانہ عْرس کے موقع پر ملتان‘ راولپنڈی براستہ کندیاں کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس اور راولپنڈی‘ کوہاٹ کے درمیان چلنے والی کوہاٹ ایکسپریس یکم اپریل سے 4اپریل تک چار دن کے لیے چورہ شریف ریلوے اسٹیشن پر ایک منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔