مسافر ٹرینوں کو 100  کی بجائے 70 فیصد اکوپینسی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ

Mar 25, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وزارت ریلوے کی ہدایات پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلے کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کے لیے تمام مسافر ٹرینوں کو 100 فیصد کی بجائے 70 فیصد اکوپینسی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ تمام مسافرٹرینوں میں 70 فیصد سے زیادہ بکنگ نہ کی جائے اور اس حوالے سے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کروایا جائے۔

مزیدخبریں