مکاؤ(شِنہوا)چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ(ایس اے آر)نے پیکیج کی خرابی کے باعث جرمنی میں تیار کردہ ایم آر این اے نوول کروناوائرس ویکسین بدھ کے روز لگانا بند کردی ہے۔ یہ خرابی شیشی کے ڈھکنوں سے متعلق ہے۔مکا ؤخصوصی انتظامی علاقہ کے نوول کروناوائرس ردعمل وتعاون مرکز کے مطابق ویکسین تیار کرنے والے بائیواین ٹیک اور فوسن فارما نے مسئلہ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔مرکز کا کہنا ہے کہ ابھی تک تیار کرنے والوں کے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ویکسینز کو حفاظتی خطرات ہیں اورتحقیقات کے دوران ویکسین لگانے کو معطل کرنا احتیاط سے با لا تر ہے۔مرکز کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشی جنہوں نے ویکسین لگوانے پر تحفظات ظاہر کئے ہیں،انہیں مزید اطلاع تک ویکسین لگانے کے مراکزکا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔27 فروری کو ایم آر این اے ویکسینز کی پہلی کھیپ مکا ؤپہنچی تھی، ویکسی نیشن 3 مارچ سے شروع ہوئی۔