اسرائیل میں راکٹ حملے کے بعد نیتن یاھو کی ہوٹل سے فرار کی ویڈیو جاری

Mar 25, 2021

تل ابیب(این این آئی)اسرائیل میں کنیسٹ کے انتخابات کے موقع پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو راکٹ حملے کی خبر سننے کے بعد ایک ہوٹل سے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاھو بئر سبع کے ایک ہوٹل میں تھے جب انہیں اطلاع ملی کہ غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا ۔ وہ ریستوران میں جاری تقریب چھوڑ کر وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔

مزیدخبریں