کراچی (وقائع نگار) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یونین کونسل جھانگارا کے سابق چیئرمین سید غلام حسین شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی، تعلقہ سہون کی یونین کونسل جھانگارا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت، پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سید غلام حسین شاہ کی نماز جنازہ کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں وزیر اعلی سندہ سید مراد علی شاہ، پی ایم این اے سکندر علی راہپوٹو ، پی پی پی تعلقہ سیہون کے صدر رئیس امان اللہ شاہانی ، سابق ٹاؤن چیئرمین محمد صدیق میمن ، سابق ایم پی اے سید حسنین شاہ ، مخدوم ضمیر حسین ، کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ ، ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل ، ڈی سی جامشورو فرید الدین مصطفی ، ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ ، پیپلز پارٹی کے رہنما شمن راہپوٹو ، سید محمد علی شاہ کاظمی ، ڈی ایچ او جامشورو ڈاکٹر مشتاق سولنگی ، ڈائریکٹر سید عبد اللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر معین الدین صدیقی سمیت مختلف معززین اورعلائقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شریک تھے ۔