کراچی، وکیل پر پولیس تشدد کیخلاف سٹی کورٹ میں ہڑتال

کراچی (وقائع نگار) کراچی میں وکیل پر پولیس کے مبینہ تشدد کرنے کیخلاف کراچی بار کے اعلان پر سٹی کورٹ میں مکمل پڑتال رہی ،وکلاء نے عدالت کے داخلے دروازے بند کر دیئے ،وکلاء کی جانب سے سٹی کورٹ کے چاروں داخلے دروازے بند کر نے کے باعث پیشی پر عدالتوں میں آنے والے سائلین کی عدالت کے باہر کھڑے رہناپڑاجس کے باعث رش لگ گیا،کراچی بار نے وکلاء کو  عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی اپیل بھی کی ۔ پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے وکیل مختیار رائو نے عدالت میں پیشی پرغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں بحیثیت وکیل اساتذہ کے احتجاج میں گیامیرے گائوں کے کچھ اساتذہ  وہاں احتجاج میں شریک تھے پولیس نے ان سے موبائل چھینا میں نے جب پولیس کو موبائل واپس کرنے کاکہا تو پولیس نے منع کردیا ،پولیس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مجھ پر تشددبھی کیاجس کی ویڈیو سب کے سامنے ہے،عدالت سے درخواست ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن