دماغ مضبوط بنانا ہے تو ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون چھوڑیئے، کاغذ قلم اپنائیے

Mar 25, 2021

ٹوکیو: جاپانی ماہرین نے ایک تجربے کے بعد کہا ہے کہ فون اور ٹیبلٹ پر ٹائپنگ کے مقابلے پر کاغذ پر لکھنے کا عمل یادداشت پر قدرے گہرا اثر ڈالتا ہے کیونکہ عملِ تحریر پیچیدہ، انوکھا اور حسی لحاظ سے بھرپور ہوتا ہے۔ جامعہ ٹوکیو کے پروفیسر کونیوشی سیکائی کہتے ہیں کہ برقی دستاویز کے مقابلے میں کاغذ پر قلم سے لکھنے کا عمل بہت پیچیدہ ہے اور اس سے لکھی معلومات یادداشت کو مضبوط بناتی ہے۔ وہ دماغی ماہر ہیں اور انہوں نے رضاکاروں کی مدد سے اس تصور کو واضح کیا ہے۔

مزیدخبریں