ہانگ کانگ: انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک روبوٹ، مشہور مصوراور سافٹ ویئر کے ملاپ سے فنِ مصوری کے شاہکار تخلیق کئے گئے ہیں جواب نیلام کئے جائیں گے۔ یہ پینٹنگز مشہور خاتون روبوٹ صوفیہ نے تیار کی ہیں جن کی تیاری میں انسانی مصور نے بھی مدد کی ہے۔ ہانگ کانگ کی ہینسن روبوٹکس ہیومونائڈ کمپنی نے اس ڈیجیٹل مصوری کو نان فنجیبل ٹوکن ( این ایف ٹی) کا نام دیا گیا ہے۔