میلسی(نامہ نگار)نوائے وقت کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر دی ایجو کیٹرز سکول میلسی میں ڈائریکٹر سید نویدالحسن قطبی، سکول سٹاف، طلباء و طالبات اور دیگر نے کیک کاٹا اس موقع پر ڈائریکٹر سید نوید الحسن قطبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوائے وقت نظریہ پاکستان کا علمبردار ہے۔ قرار داد پاکستان اور نوائے وقت نے منزل بامنزل ایک ساتھ سفر کے81 سال مکمل کر لئے ہیں اور نوائے وقت دو قومی نظریہ کا محافظ ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے پاکستان کے تصور کی تکمیل اور اس کے استحکام کا جب بھی تذکرہ ہو گا نوائے وقت کی قربانیوں اور کاوشوں کی پوری دنیا میں موجود ہر پاکستانی گواہی دے گا۔ اس موقع پر ابرار احمد انصاری، سید ہارون نسیم، عابد صدیق، سید منیب شاہ، میڈم ثمینہ شاہین، مس صباء گل، مس رشبہ اور درجنوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔