دنیا پور (نامہ نگار) عزت لوٹنے کا ڈرامہ کرکے لوگوں کو پھنسا کر بھتہ لینے والے گروہ کے خلاف ایکشن ،سرغنہ خاتون گرفتار ساتھی ملزمان کے لئے چھاپے جاری تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ جلہ آرائیں نے زاہدہ پروین نامی خاتون کر گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مبینہ طور پر ملزمہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سادہ لوح شہریوں پر عزت لوٹنے کے مقدمات درج کراکر ان سے لاکھوں روپے لوٹنے کے دھندے میں ملوث ہے ملزمہ نے ملتان کے دو تھانوں میں خود سے زیادتی کے دو مقدمات درج کروائے جبکہ دنیاپور کے تھانہ جلہ ارائیں میں بھی اغواء اور زیادتی کا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقدمے میں پھنسائے گئے طاہر نامی شخص سے دس لاکھ بھتہ وصول کیا تھا پولیس تھانہ جلہ ارائیں نے ملزمہ زاہدہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔