کرونا وائرس ‘ہمیں اﷲ تعالی سے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے :دائود رضوی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی امیر جماعت رضائے مصطفے ﷺ پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا جس تیزی کے ساتھ سرایت کررہی ہے ۔ ان حالات میں ہمیں اﷲرب العزت سے توبہ واستغفار کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ شعبان کا مہینہ بڑی فضیلت والہ ہے۔ اس میں گناہوںکی معافی مانگنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم دین سے دورہوتے چلے جارہے ہیں اور دنیاوی معاملات میں اس حد تک کھوچکے ہیں کہ ہم اﷲاوراسکے پیارے محبوبﷺ کے بتائے ہوئے طریقوںکو بھول چکے ہیں جس کی وجہ سے ہماری پریشانیاںاور مصیبتیں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن