وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب جانے والے 3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سرگن کے گاوں نیلم میں گزشتہ رات مکان پر برفانی تودہ گر گیا تھا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد دب گئے تھے۔واقعہ کے بعد ماں اور دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر دو بچوں کی تلاش کے لیے اہل علاقہ کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے کے باعث ریکسیو کی ٹیمیں جائے حادثہ نہیں پہنچیں، اس لیے مقامی افراد ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔