بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور2زخمی ہو گئے ، پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بولیویا میں فوجی طیارہ رہائشی عمارت پر گر کرتباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور2زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
طیارے حادثے میں پائلٹ معجزاتی طور پر محفوظ رہا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد عمارت میں رہائش پذیر تھے۔حکومتی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔حادثے کے فوری بعد فائر بریگیڈ، پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور حادثے کا شکار ہونے والی عمارت کا جائزہ لیا۔