روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر کے پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر مملکت کو کورونا وائرس کے خلاف روسی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی،صدر کو دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن ویکسین لگوانے کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں، اور کل سے معمول کا کام شروع کر دیں گے۔روسی صدر کو لگائی گئی ویکسین کے بارے میں معلومات کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 کروڑ 54 لاکھ24 ہزار480 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات 27 لاکھ56 ہزار662 ہوگئیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 10 کروڑ12 لاکھ88 ہزار273 افراد صحت یاب ہوچکے۔
روسی صدرولادی میرپیوٹن نے بھی کورونا ویکسین لگوالی
Mar 25, 2021 | 16:45