وزیراعظم کی تینوں مسلح افواج اور منتظمین کوکامیاب پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد

Mar 25, 2021 | 22:45

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے تینوں مسلح افواج اور منتظمین کو اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے کامیاب پریڈ کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کے روز ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کے تمام دستوں اوردوست ممالک نے اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ آزاد کشمیر او ر گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کی ثقافت کو ایک گلدستے کی صورت میں پیش کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ دنیا نے ہماری بہادر بری، بحری اور فضائی افواج کی جانب سے شاندار کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہر ہ دیکھا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم کے طور پر متحد رہ کر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے مقصد کے حصول کیلئے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں