سکولز کی بندش پر افغان طالبہ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل:طالبان وعدے پر قائم نہیں ہیں، ملالہ

کابل+ واشنگٹن (نیٹ نیوز) افغانستان میں لڑکیوں کے سکولز بند ہونے پرروتی ہوئی طالبہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جبکہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سکول بھیجنے کا حکم واپس لینے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کی ویڈیو میں روتی ہوئی طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹربننا چاہتی تھیں لیکن طالبان نے سکول کے دروازے بند کرکے امید کے بھی تمام دروازے بند کردیئے، علم حاصل کرنا کوئی جرم یا گناہ نہیں ہے۔ ہم نے ہاتھ میں قلم تھاما تھا کہ ایک دن اپنے ملک کوتعمیرکرسکیں۔ چاہے کتنی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اپنی تعلیم جاری رکھوں گی۔ ادھر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ وہ لڑکیاں جو آج چل کر سکول جائیں گی انہیں واپس نہیں بھیجا جائے گا لیکن طالبان اپنے وعدے پر قائم نہیں رہے۔

ای پیپر دی نیشن