سڈنی (نیٹ نیوز) پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ مستقبل میں انسان کے مریخ پر جا بسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے لیکن پاکستان کے دو بھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی سپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین سپیس ایوارڈز 2022ء میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔