میٹرک و انٹر میڈیٹ کا امتحانی نظام تبدیل‘ سپلیمنٹری کا تصور ختم

Mar 25, 2022

ملتان (خصوصی رپورٹر) طلباء کیلئے اہم خبر آگئی۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل کر دیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں سال سے بچوں سے ضمنی امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اب رزلٹ کارڈ پر بھی سپلیمنٹری کا لفظ تحریر نہیں ہو گا۔ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے مشاورت کے بعد تعلیمی بورڈز کا امتحانی نظام تبدیل کردیا ۔ تعلیمی سال میں صرف دو بار امتحانات منعقد کروائے جائیں گے۔ نیا امتحانی نظام موجودہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق دوسرا سالانہ امتحان ستمبر میں منعقد ہوگا، ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ ستمبر میں دوسرے امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

مزیدخبریں