اسلام آباد (خبر نگار) راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے۔ آرٹیکل 63 اے کی تشریح میٹرک پاس بھی کرسکتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے۔ 26 سے 28 مارچ تک پورا ملک سڑکوں پر ہو گا۔ عوام فیصلہ سنائیں گے، نااہل ٹولے نے ملک تباہ کر دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر ہوئی تو ملک عدم استحکام کا شکار ہو گا۔ عوام حق کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑی ہے۔
عدم اعتماد کے بعد حکومتی کارنامے سامنے آئیں گے:راناثنااللہ
Mar 25, 2022