74 سال پرانا زمینی تنازعہ ، زباتی معاہدے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ،ہائیکورٹ 

Mar 25, 2022


لاہور (اپنے نامہ نگار سے)  لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے 74 سالہ پرانے زمینی تنازعہ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ساہیوال میں 157 کنال اراضی کا حکم جاری کیا۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق 9 ہزار روپے میں زمین کو زبانی معاہدے میں خریدا، کیس میں زبانی معاہدے کا کوئی گواہ ہے نہ ہی کوئی دستاویزی ثبوت موجود ہے، درخواست گزار ٹرائل کورٹ میں کوئی گواہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے کہا کہ زبانی معاہدے کے وقت گواہوں کا موجود ہونا لازمی ہے۔ عدالت نے شہری سعید احمد کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ زبانی معاہدے پر گواہوں کا نہ ہونا ایسا معاہدہ ہے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بھی عدالتی آرڈر کا حصہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں