فیس بک دوستی، 50 سالہ جاپانی خاتون کا قبول اسلام، سرگودھا میں نوجوان سے شادی 

Mar 25, 2022

سرگودھا (نوائے وقت رپورٹ) فیس بک کی دوستی رنگ لے آئی اور جاپانی خاتون شادی کے لیے سرگودھا پہنچ گئی۔ 3 سالہ سوشل میڈیا کی دوستی کے بعد 32 سالہ رضوان کی وجاہت 50سالہخاتون کو پاکستان کھینچ لائی، حیاسا سائکا نے سرگودھا پہنچ کر معروف عالم قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ  اسلام اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نکاح رضوان کے ساتھ کردیا گیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، تاہم دولہا کے اہل خانہ نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا ہے، جب کہ خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کرلیا ہے۔  شادی کی تقریب میں عزیز واقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں