چین کی امریکہ کی جانب سے  چینی کمپنیوں پرغیر معقول دبائو کی سختی سے مخالفت

Mar 25, 2022

بیجنگ (شِنہوا)چین امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو عمومی  بنانے  اور چینی کاروباری اداروں کو دبانے کے لیے حقائق کی عدم موجودگی میں  ریاستی طاقت کے بلا جواز  غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے چائنہ پیسیفک نیٹ ورکس کارپوریشن اور اس کی مکمل ملکیت میں کام کرنے والی ذیلی کمپنی کام نیٹ (یو ایس اے) ایل ایل سی کو بدھ کے روز یو ایس فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ موصول ہو نے کے بعد  جمعرات کو یہ بیان دیا، جس میں  ان دونوں کمپنیوں کا امریکہ میں ٹیلی کام کی  خدمات فراہم کرنے کا اختیار منسوخ کر دیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام نے امریکی کاروباری ماحول کو شدید خراب کیا ہے اور چینی کاروباری اداروں اورامریکی استعمال کنندگان  سمیت عالمی صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔پیسیفک نیٹ ورکس کارپوریشن اور  کام نیٹ (یو ایس اے )ایل ایل سی برسوں سے امریکہ میں کام کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں